پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی

لاہور(پاک نیوز)پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی جس کی ایک وجہ علامات کے بغیر ٹیسٹوں میں کمی بھی بتائی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے عالمی ادارہ صحت کی نئی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد علامات کے بغیر کورونا ٹیسٹ کرنا بند کردیے ہیں جس کے بعد مریضوں میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر صرف کورونا کی علامات والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہےہیں اور اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پھر اس کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے بھی اچھے نتائج سامنے آئےہیں ، صوبے میں کورونا کم ہورہاہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات کام کیا، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 84 ہزار سے زائد ہے اور 1900 سے زائد افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker