تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضے سے سیکڑوں لٹر شراب برآمد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے چھاپے مار کر چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضے سے سیکڑوں لٹر شراب۔ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائکل کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ایک ملزم فرار تین گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے ہمراہی ملازمین کے ساتھ چھاپے مار کر گلشن اڈہ پر موٹر سائکل پر منشیات فروخت کرنے والے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں انیل شریف اور آئزک شریف کو گھیرا ڈال لیا۔پولیس کو دیکھ کر انیل شریف 40 لٹر شراب کے شاپر پھینک کر فرار ہو گیا جبکہ آئزک شریف کو گھیرا ڈال کر گرفتار کر لیا گیا۔اس کے قبضہ سے ولایتی شراب کی بوتلیں،وٹک کے پچیس ہزار روپے اور بلا نمبری موٹر سائکل قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی ہی نے بلوکی روڈ پر اولکھ موڑ پر چھاپہ مار کر بنگہ بلوچاں کے رہائشی منشیات فروش ممتاز احمدکوگرفتار کر کے اسکے قبضہ سے ایک کین میں رکھی تیس لٹر شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔تیسری جگہ چھاپہ مار کر جمبر کے نزدیک شراب فروخت کرنے والے عمران کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اکتیس لٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر دیا۔صدر پولیس کے اے ایس آئی عبدالحق نے ملتان روڈ سے اونچی آواز میں فحش گانے چلانے والے ٹریکٹر ڈرائیور باسط علی کو گرفتار کرکے ساونڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔عوامی سماجی حلقوں نے ایک ہی دن میں تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پکڑنے پر تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف اور خورشید شاہ کی ملاقات، چیئرمین نیب کیلئے نئے نام دینے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker