تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ناشتہ کے دوران چھپکلی نکل آئی, انتظامیہ نے دوکان کو سیل کر دیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی میں ناشتہ کے دوران چھپکلی نکل آئی انتظامیہ نے دوکان کو سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کی مشہور دوکان سے اکرم نامی شخص جو کہ محلہ احمد نگر کا رہائشی ہے نے نان چنوں کا ناشتہ لیا جسے کھانے کے دوران چنوں میں سے چھپکلی نکل آئی۔زہر آلود کھانا کھانے سے اکرم سمیت فیملی کے6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر میونسپل کمیٹی پتوکی کے عملہ نے نان چنوں کی دوکان کو سیل کر دیا پتوکی کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں ناقص اور مضر صحت ناشتہ تیار کرنے والی تمام دوکانوں کو سیل کیا جائے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker