پاکستانتازہ ترین

ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج

لاہور(پاک نیوز)ایکسپو سینٹر لاہورمیں کورونا مریضوں کے لیے بنائے گئے فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے۔محکمہ صحت پنجاب  کے مطابق 990 بستروں کے آئسولیشن وارڈ سے مریضوں کے ڈسچارج ہونے پر ہالز کوعارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔ْاسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مختص کیا گیا تھا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر اسپتال میں کوئی مریض نہیں رہا تاہم  300 بیڈ پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے اور یہ اسپتال محرم تک قائم رہے گا۔ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں میں واضح کمی آئی ہے اور کورونا کے لیے مختص 3 ہزار بیڈ میں سے 27 سو بیڈ خالی ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کا نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو میو اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور لہرآنے کا خدشہ ہے تاہم مریض رپورٹ نہ ہوئے تو اگست کے آخرمیں ایکسپو اسپتال مکمل بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker