پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون زخمی

راولپنڈی(پاک نیوز) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ خاتون زخمی ہوگئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری سیکٹر کے گاؤں کرنی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک بزرگ خاتون زخمی ہو گئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ رواں برس بھارتی فوج اب تک 1643 بار لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker