تازہ ترینکھیل

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی

ساؤتھمپٹن (نمائندہ سپورٹس) ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روز میزبان انگلینڈ نے دوسو چوراسی رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پوری ٹیم تین سو تیرہ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز نے 200 رنزکا ہدف ملنے پر بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلی تین وکٹیں ابتدا میں ہی گر گئیں۔ بلیک ووڈ اور چیز کی شراکت نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ بلیک ووڈ کے 95 رنز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker