پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں مویشی منڈی کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک رکھنے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ عیدالاضحیٰ کے لیے ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں لاہور میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں  این سی او سی نےانسداد کورونا سے متعلق پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسد عمر نے عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی اور   مویشی منڈی کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے جب کہ صحت سے متعلق ضروری ہدایات صوبوں اور انتظامی اداروں کو جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker