پاکستانتازہ ترین

آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا، قبلے کا درست تعین کیا جا سکتا ہے

کراچی(پاک نیوز) آج ایک بار پھر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دن کے دو بجکر چھبیس منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔خیال رہے کہ رواں سال دوسری بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا،اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker