پاکستانتازہ ترین

جمشید دستی اور(ن) لیگ میں صدارتی انتخاب پر معاہدہ

jamshid dustiاسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی میں آزاد رکن جمیشد دستی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان صدارتی انتخاب میں ووٹ کے بدلے ضمنی انتخاب میں تعاون پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178 سے کامیاب آزاد رکن جمشید دستی نے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بدلے میں مسلم لیگ (ن) این اے 177 پر ضمنی انتخاب میں امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں جمشید دستی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 177 اور این اے 178 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے این اے 177 سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا، اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ان جے بھائی جاوید دستی امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی، این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی ہو گا: الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker