پاکستانتازہ ترین

پیف پارٹنرز کا دھرنا تیسرے روز میں داخل، اساتذہ کی گرفتاریاں شروع

پیف پارٹنرز اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔ شرکا پیف پارٹنرز

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیف پارٹنرزکا دھرنا آج تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ پیف پارٹنرز اپنے حق کے لیے پچھلے تین دن سے اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ آج تیسرے روز انتظامیہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے اساتذہ کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق صبح نو بجے کے قریب 10 اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کا سن کر پنجاب بھر سے مزید پیف پارٹنرز نے لاہور کا رخ کرلیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی ان گرفتاریوں پر شدید مذمت کی ہے۔ پیف پارٹنرز کا کہنا ہے کہ عمران خان جنہوں نے 126 دن دھرنا دیا اور آج ہمارے دھرنے کے تیسرے دن ہی پکڑ دھکڑ شروع کرکے ہماری فتح یقینی بنا دی۔ پیف پارٹنز نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو یہ تحریک مزید بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں جیل میں ڈال دو مگر ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یاد رہے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker