تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: ایک عورت اور ایک نوجوان دن دیہاڑے گن پوائینٹ پر اغوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی کے حدود میں ایک عورت اور ایک نوجوان دن دیہاڑے گن پوائینٹ پر اغوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز د ن دیہاڑے چار مسلح افراد بابر،گلزار اور دو کس نامعلوم بھائی پھیرو کے نواحی بھٹی خشت پر آدھمکے اور محنت کش منظور احمد کی جواں سالہ بیٹی اقرا بی بی کو گن پوائینٹ پر اغوا کرکے کیری ڈبہ میں ڈال کراغوا کرکے فرار ہو گئے۔جاتی دفعہ گھر کی سیفوں سے چھبیس ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور آدھ تولہ سونے کے زیورات بھی چرا کر لے گئے۔باپ منظور کی درخواست پر تھانہ سٹی بھائی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔باپ نے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے حرامکاری کی نیت سے اسکی بیٹی کو اغوا کیا۔دوسرے واقع میں نواحی گاوں پرناواں کا اٹھائیس سالہ نوجوان کاشف گلی میں جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان گن پوائینٹ پر اغوا کرکے کار میں ڈال کر فرار ہوگئے۔بھائی راشد کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  این اے 122 کا سیاسی دنگل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker