پاکستانتازہ ترین

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

اسلام آباد(پاک نیوز)کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا، بھارتی قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کے لیے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی۔کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی لیکن 26 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے مہا راجا نے عوامی خواہشات کے برخلاف بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد وادی میں بھارتی فورسز داخل ہوگئیں اور نہتے کشمیریوں پر نہ رکنے والے ظلم وستم کی ابتدا ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سینئر اے آئی ٹیکنیشن محمد اشرف اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker