پاکستانتازہ ترین

گورنر پنجاب اور مونس الہیٰ کے درمیان ملاقات

لاہور(پاک نیوز) گورنر ہاؤس میں چودھری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حکومتی اتحاد میں دراڑیں دیکھنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا جبکہ مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں اتحادی حکومت احسن انداز سے عوامی مسائل کو حل کرے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات احسن انداز سے چل رہے ہیں۔ (ق) لیگ سمیت اتحادی جماعتیں حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں۔ عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے، اپوزیشن انتظار کرے۔چودھری مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی ریلیف اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button