پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا اے پی سی میں شرکت سےصاف انکار

Imran Khanلاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کروں گا، تین برس قبل بھی 10گھنٹےکل جماعتی کانفرنس میں بیٹھے لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ لاہور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب اور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے بند کمرے میں ملنا چاہتا ہوں تاکہ ان کی مجبوریاں سن سکوں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بند دروازے میں حکومت کی مجبوریاں سننا چاہتاہوں، حکومت مجھے اپنی مجبوریاں بتادے تو ہم تعاون کریں گے۔ عمران خان کے بقول دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، حکومت بتائے کس مجبوری کے تحت دہشت گردی ختم نہیں کی جارہی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے لیکن جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین صدیقی کی درخواست پر ایسا نہیں کیا اور احتجاجا اس میں حصہ لے رہے ہیں، تین دن میں پورے ملک میں انتخابی مہم چل کیسےسکتی ہے، صدارتی انتخاب کے حوالے سے اپوزیشن کا مؤقف درست ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا تھا اور اگر کوئی ان سے بہتر صدارتی امیدوار بتادے تو میں اسےو ووٹ دے دوں گا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت سے باہر رکھنے کی سازش ہوئی، انتخابات میں دھاندلی کے باجود اسے تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکن تیار رہیں ،اگر جمہوریت بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا تو نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ترکی: صدراتی انتخابات میں طیب اردوان کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker