تازہ ترینفن فنکار

شاعر پروفیسرعنایت علی خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی(نامہ نگار)طنزومزاح کے نامور شاعر پروفیسرعنایت علی خاں ٹونکی انتقال کرگئے،اردو کی درسی کتب برائے مدارس صوبہ سندھ مقابلہ کی بنیاد پر لکھیں، چھ کتابوں پر انعام ملا۔تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق نعت کے خالق، چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی بےشمار نظموں کے شاعر پروفیسر عنایت علی خان ٹونکی آج صبح کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد کائنات عائشہ ماڈل کالونی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین جناح ٹرمینل قبرستان میں ہوگی۔پروفیسر عنایت علی خان مرحوم 1935 میں ہندوستان کے شہر ٹونک میں پیدا ہوئے، قیامِ پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے 1948 میں سندھ کے شہر حیدرآباد ہجرت کی،اپنی ابتدائی و ثانوی تعلیم اسی شہر میں حاصل کی۔سن 1962 میں انہوں نے ماسٹرز میں یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پروفیسر عنایت علی خان کا قلمی نام عنایت تھا، ان کی شعری و علمی مجموعات کے نام ازراہِ عنایت، عنایات، عنایتیں کیا کیا، نہایات، نصابِ کتابِ اردو، نصابِ کتبِ اسلامیات، کچھ اور ہیں،پروفیسرعنایت علی خان نے بچوں کے لیے کہانیوں اور نظموں کی 2 کتابیں تصنیف کی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker