پاکستانتازہ ترین

عید سے قبل کاروباری بندش تاجروں نے لاک ڈاؤن مسترد کر دیا

لاہور(نامہ نگار) عید سے قبل کاروباری بندش آل پاکستان انجمن تاجران نے لاک ڈاؤن مسترد کر دیا۔ سب دھڑوں نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔مارکیٹس اور بازار بند کرنے کے فیصلے پر تاجر قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز نے کہا کہ حکومت تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے بجائے تاجروں سے تعاون کرے۔ عید تک 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت دے۔مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کہا کہ تاجر حکومت کے اس اقدام کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں۔انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فیصلہ فوری واپس لے۔ وزیر اعظم کاروبار بند نہ کرنے کا اپنا وعدہ پورہ کریں۔تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے، ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں، کاروباری بندش نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button