تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لاک ڈاؤن فیصلہ ظالمانہ ہے واپس لیا جائے،تاجر رہنما

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔لاک ڈاؤن تاجروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔انڈسٹری جو پہلے ہی تباہی کے دھانے پر تھی اب مکمل تباہ ہو جائے گی۔فیصلہ ظالمانہ ہے واپس لیا جائے۔تاجر رہنما۔ان خیالات کا اظہار علاقے بھر کے تاجر رہنماوں ملک محمد عثمان بوٹا، طارق شاہین اور دیگر کئی دوکانداروں نے حالیہ لاک ڈاون کے بعد اپنا رد عمل بیان کرتے کیا۔تاجروں نے کہا کہ عید کا مال تیار تھا آرڈر کینسل ہو گئے اور مارکیٹ سے مال کی پیمنٹ بھی رک گئی۔فیکٹریوں میں ورکرز اپنی تنخواہ اور مزدوری کے منتظرتھے مگر مالکان کی ساری انویسٹ مارکیٹ اور مال میں پھنس گئی اور جیب خالی ہو گئی۔مالکان اور مزدور ذہنی تناؤ کا شکارہیں۔عید کے بعد فروخت شدہ مال بھی سیزن آؤٹ ہونے کی وجہ سے واپس ہو گا اور تیار شدہ مال بھی سٹاک ہو گا۔اگلے سال تک مال آدھی سے بھی کم قیمت پر فروخت ہو گا۔اور نئے سیزن کا مال بنانے کے لئے بھی سرمایہ نہیں ہو گا۔انہوں نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker