پاکستانتازہ ترین

کورونا کے پیش نظر عید پر نماز کی ادائیگی اور قربانی کیلئے ایس او پیز جاری

لاہور(پاک نیوز) عیدالاضحیٰ پر نماز اور قربانی کی ادائیگی کےوقت کورونا کے پھیلاو کا خدشہ، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے نماز کی ادائیگی اور قربانی کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔ عید گاہ، مساجد اور اجتماعی قربانی کی جگہ پر تھرمل گن سے سکریننگ کی جائے۔ نماز عید کی ادائیگی کھلی اور ہوا دار جگہ پر کی جائے۔ عید پر کم نمازی اور زیادہ سے زیادہ 40 منٹ تک ادا کر لی جائے۔ایس او پیز کے مطابق نماز کی ادائیگی اور قربانی کے لئے سلاٹر ہاوس جاتے وقت ماسک پہننا لازمی ہے عید گاہ، مساجد اور قربانی کی جگہ پر ہاتھ دھونے کا انتظام لازمی ہو۔ نماز کی ادائیگی کے بعد گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا جائے۔ غیر ضروری سفر، سماجی میٹنگ کھیل کی سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے۔ سلاٹر ہاوسز میں بچوں اور بزرگوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker