بین الاقوامیتازہ ترین

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائےگا

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا،حجاج کرام منیٰ میں رات گزانے کے بعد حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لئے میدان عرفات روانہ ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے عرفات کا رخ کررہے ہیں،مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک وقت میں پڑھنے کے بعد حجاج کرام جمعرات کی شب مزدلفہ میں گزاریں گے، جمعہ 10 ذو الحجہ کو حجاج کرام مزدلفہ میں نماز فجر ادا کر کے منیٰ واپس لوٹیں گے، یہاں پہنچ کر سب سے بڑے جمرات العقبہ کو کنکریاں ماری جائیں گی۔عرفات میں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔اس سال مزدلفہ میں حاجی شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں نہیں چنیں گے، کنکریاں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی، کل صبح نماز فجر کے بعد حجاج کرام شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔اس کے بعد قربانی ہو گی اور پھر حجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے، اسی روز مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں طواف زیارت کیا جائے گا اور حجاج کرام رات منیٰ میں گزاریں گے۔رواں سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے جس کی منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دے دی ہے،خطبہ سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12.15 بجے براہ راست دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق 2:15 بجے براہ راست دیکھا جا سکے گا۔دوسری جانب کورونا کے باعث تاریخ میں پہلی بار عازمین حج کے لیے ایک ہی میقات رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker