پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ

اسلام آباد(پاک نیوز)آج ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے،مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد قومی اسمبلی سے منظور اور سینیٹ سے پاس نہ ہونے والے بلز کو منظور کرانا تھا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کا جاری سیشن آج تین بجے ہوگا،قومی اسمبلی اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ایجنڈے میں دو توجہ دلائو نوٹس اور تین قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس شامل کی گئی ہیں اس کے علاوہ سینیٹ سے ایف اے ٹی ایف بلز کے ترامیم کے ساتھ منظوری کے بعد ضمنی ایجنڈے کے ساتھ قومی اسمبلی میں یہ بلز لائے جائیں گے،ساتھ ہی پی ٹی وی فیس پینسٹھ روپے بڑھانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ آج قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا گیا تھا، جسے ناگریز وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker