تازہ ترینعلاقائی

قمرزمان کائرہ کی جمبر آمد،رانا سجاد کے اہل خانہ سے تعزیت

جمبر پریس کلب کے وفد سےملاقات،وفد کی قیادت پریس کلب کےصدرآصف تاج نے کی

جمبر(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ اورجنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری منظور کی جمبر آمد۔ جمبر میں تحصیل پتوکی کے سینئر نائب صدر رانا سجاد خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے آئے تھے۔ یاد رہے کچھ دن پہلے رانا سجاد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔ اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی مغفرت وبخشش کے لیے دعا کی۔ بعد میں جمبر پریس کلب کے صدر آصف تاج کی قیادت میں پریس کلب کے عہدے دارنوں کے ملاقات کی جس میں سینئرنائب صدر راناعمردراز، سیکرٹری اطلاعات رانا ایوب،جوائنٹ سیکرٹری رانا اکرم سنی شامل تھے۔قمر زمان کائرہ نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد اے پی سی ہوگی جس کی قیادت ن لیگ کے سربراہ میاں شہباز شریف کریں گے۔ پریس کلب کے صدر آصف تاج نے سوال کیا کہ میاں شہباز شریف کہہ رہے ہیں بلاول بھٹو اے پی سی کی قیادت کریں گے توا س کے جواب قائرہ صاحب نے کہا کہ وہ مذاق میں میاں صاحب نے کہا ہے۔ پارلیمینٹ میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہے اس لیے وہ ہی قیادت کریں اگر کسی وجہ سے ن لیگ یا مولانا فضل الرحمن عملی میدان میں نہیں آتے تو پھر پیپلز پارٹی اکیلی احتجاجی تحریک چلائے گی اور حکومت جس نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رکھا ہے اس سے نجات دلائے گی۔ عوام موجودہ حکومت سے بہت تنگ ہے اور وہ اس سے نجات چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جذبہ عشق

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker