تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی دن میں روڈ ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی دن میں روڈ ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتیں۔شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی ٹیکسٹائیل مل کا کیشئیر مرزا رمضان بیگ بھائی پھیرو کے نجی بینک سے مزدوروں کی تنخواہ دینے کیلیے ساڑھے سات لاکھ روپے کیش نکلوا کر کار پر واپس مل کی طرف جا رہا تھا کہ جب وہ موضع پرناواں کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تین مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے برسٹ مار کر کار کے ٹائر پھاڑ دیے اور گن پوائینٹ پر 750000 روپے چھین کر فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی دوسری واردات میں ضلع ساہیوال کا رہائشی مویشیوں کا بیو پاری محمد ادریس لاہور میں مویشی فروخت کرکے ٹرک پر واپس جا رہا تھا کہ جب وہ بھائی پھیرو بائی پاس پر پہنچا تو سفید کار میں سوار چار نا معلوم مسلح ڈاکو ووں نے فائرنگ کر کے ٹرک روک لیا اورپیسوں والا تھیلہ جس میں پندرہ لاکھ روپے تھے چھین کر فائرنگ کرتے آ نا فانا موقع سے فرار ہو گئے۔چوری کی تیسری واردات میں بھائی پھیرو کے محلہ کوٹ فضل شاہ کا رہائشی محمد ریاض اپنی نئی ہونڈا سیونٹی موٹر سائکل بغیر نمبری اپنے گھر کے دروازہ پر کھڑی کرکے گھر گیا تو پیچھے سے یاسر نامی چور اسکی موٹر سائکل چوری کرکے فرار ہو گیا۔ڈکیتی اور چوری کی مسلسل تین وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور عوامی سماجی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈاکو اور چور دندنا رہے ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker