پاکستانتازہ ترین

وزیر خارجہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر خارجہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہماری منزل سری نگر، ہماری نظر سری نگر پر ہے، سری نگر کی جامع مسجد میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر تاریخی خطاب کریں گے، 5 اگست کو پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی ہوگی، کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جنیوا میں جب کشمیریوں پر ظلم کی بات ہوئی تو بھارتی نمائندہ منہ چھپا رہا تھا، کشمیریوں کے علاوہ دیگر مذاہب نے بھی کشمیر کی تقسیم کو قبول نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا شائننگ انڈیا آج برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے، سکھ برادری نے بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا، وزارت خارجہ پوری طرح آگاہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کس طرح اجاگر کرنا ہے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں گی، کشمیری شہدا کا خون بولے گا اور بھارتی ظلم و جبر کی گواہی دے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker