تازہ ترینعلاقائی

جمبر: آلائشوں کو محفوظ کرنے کے لیے ویسٹ شاپر گھرگھرتقسیم کردیے۔سی اوٹاؤن کمیٹی

جمبر(نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی جمبر نے عید قربان پر صفائی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ ٹاؤن کمیٹی جمبر کے قائم مقام سی او طیب مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ جمبر میں عید کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ صفائی کے لیے کمیٹی کے ملازمین سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کرارہے ہیں۔ عید الضحٰی پر آلائشوں کو جمع کرنے کے لیے گھر گھر ویسٹ شاپر تقسیم کیے گئے ہیں جن کو اٹھانے کے لیے گاڑیوں اور رکشوں کا انتظام کیا ہے۔ سی او ٹاؤن کمیٹی جمبر نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کہیں پر کوئی آلائش پڑی رہ جائے یا کوئی نہ اٹھا سکے تو وہ ہمیں فون پر کمپلین کریں ہم فوری ایکشن لیں گے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker