
جمبر(نامہ نگار)مولانا اشرف آصف جلالی کی رہائی کے لیے جمعہ کے بعد علما اکرام نے مظاہرہ کیا اور ان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔ امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا قاری صابرصدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا اشرف آصف جلالی کی فی الفوررہائی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے مولانا کو بغیر کسی وجہ کے پابند و سلاست کیا ہوا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا اشرف آصف جلالی کو عید سے پہلے رہا کرے۔ انہوں نے عاشق رسول محمد فیصل المعروف خالد خان کو بھی فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس نے جس قادیانی کو قتل کیا اس کا ریکارڈ سب کے سامنے ہیں کہ اس نے نبوت کا دعویٰ کیا ۔ ہم حکومت وقت سے یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ خالد خان کو بھی فی الفور رہا کیا جائے اگر ان دونوں کو رہا نہیں کیا گیا تو عید کے بعد ہم احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔