پاکستانتازہ ترین

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور(پاک نیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ صبح ساڑھے7 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک جاری رہا جہاں اندرون شہر  63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 71ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ لکشمی چوک پر69، فرخ آباد میں 65، ائیر پورٹ پر 50، گلشن راوی 47 اور نشتر ٹاؤن میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جب کہ پانی جمع ہونے سےلوگوں کو دوسرے روز  قربانی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔واسا حکام کا دعویٰ ہےکہ بارش کا پانی ایک گھنٹے میں صاف کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker