تازہ ترینفوٹو گیلری

امیتابھ بچن نے کورونا کو شکست دے دی، صحت یابی کے بعد گھر منتقل

ممبئی(شوبز نیوز)بالی وڈ کے 77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔امیتابھ بچن 11 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے ہی ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔میگا اسٹار کا 23 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس پر انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو مہلک وائرس سے صحت یابی کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔بالی وڈ اسٹار کے بیٹے و اداکار ابھیشیک بچن تاحال کورونا سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب تک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker