پاکستانتازہ ترین

حالات بہتری کی گامزن، کورونا سے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئیں

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا سے متعلق ملکی حالات بہتری کی گامزن ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔بہتر حکمت عملی سے بہتر نتائج آن لگے، اموات میں نمایاں کمی ہو گئی، تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 8 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 330 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی۔ 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker