پاکستانتازہ ترین

شاہ محمود کی زیر صدارت 5 اگست کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد(پاک نیوز) شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت 5 اگست کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ نے شرکا کو دورہ ایل او سی پر بریفنگ دی۔وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں معید یوسف، سیکریٹری خارجہ و اطلاعات، اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ شاہ محمود نے صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر و دیگر سے ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا پوری قوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مظلوموں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے، ایل او سی پر بھارتی فوج نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرچکی، 5 اگست کو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button