پاکستانتازہ ترین

کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جارہا ہے

کراچی(پاک نیوز) مودی سرکار بھارتی کشمیریوں پر جبر کشمیر میں آزادی کی آواز بلند ہونے سے نہیں روک سکا. بھارتی سرکار نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا جس نے کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو پہلے سے زیادہ مضبوط کردیا۔ اس جنگ آزادی میں پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔پانچ اگست 2019 وہ دن جب مظلوم کشمیریوں پر بھارتی سرکار نے مزید جبر ڈھائے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا۔ جہاں ایک سال گزر جانے کے باوجود مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر رحم نا آیا۔ وہیں کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی جنگ میں بھارتی فوجیوں کے آگے مضبوط چٹان کی طرح ڈٹا ہوا آزادی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر رہا۔بھارت سے آزادی کی جنگ میں کشمیر اکیلا نہیں بلکہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ مودی سرکار کے ظالمانہ رویے کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج یوم استحصال منایا جارہا ہے۔ جس کے تحت شہر بھر کشمیر سے یکجہتی کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔یکجہتی واک اور کار ریلیوں کو سوشل میڈیا کمپیئنز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائےگا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ایک منٹ کی خا موشی بھی اختیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker