پاکستانتازہ ترین

تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

لاہور(پاک نیوز)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت انٹر پروونشنل آن لائن ویڈیو کانفرنس۔ آن لائن کانفرنس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم، سیکرٹرییز سکول و ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و دیگر شریک ہوئے۔  کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد موجودہ حالات میں تعلیم کے حوالے سے اہم مسائل پر تمام صوبوں سے مشاورت کرنا تھا۔حالات ٹھیک رہے تو 15 ستمبر 2020 سے صوبے بھر میں سکول کھول دئیے جائیں گے۔ کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے درپیش تمام مسائل پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سکول کھولنے کے حوالے ایس او پیز پر کام مکمل ہے۔ سکول کھولنے کے حوالے اس کے علاوہ تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ جب تک طلباء و اساتذۂ کو کرونا وائرس کی بدولت خطرہ لاحق ہے سکول کھولنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔  ہمارے طلباء اور اساتذہ کو اس وباء سے ہر ممکن مخفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker