تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:حکومت کشمیر کی آزادی کیلیے جہاد کا اعلان کرے،شرکا ریلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ملک بھر کے کروڑوں کسان،صحافی اور نوجوان کشمیر کی آزادی اور انڈین آبی دہشت گردی کے خاتمہ کیلیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلیے بے قرار ہیں۔حکومت کشمیر کی آزادی کیلیے جہاد کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہا ر یوم مزمت انڈیا کے حوالے سے نکالی گئی مختلف احتجاجی ریلیوں،کارنر میٹنگوں اور جلسوں سے خطاب کرتے مختلف سیاسی،سماجی،صحافتی اور تاجر رہنماوں نے کیا۔جے آئی یوتھ وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر سردار علی احمد ڈوگر ایڈووکیٹ نے سرائے مغل کے نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنما مرزا نوید بیگ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔علی احمد ڈوگر نے کہا کہ ملک بھر کے کروڑوں نوجوان کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلیے بے قرار ہیں۔جے آئی یوتھ نوجوانوں کی تربیت کرکے انہیں اقبال کے شاہین بنائے گی۔جے آئی کسان بورڈ پاکستان کے زیر اہتمام ایک ریلی سے خطاب کرتے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کسانوں سے خطاب کرتے کہا کہ اگر پاکستان نے اس وقت کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر ہمیشہ کے لیے انڈین یونین کا حصہ بن جائے گا۔ حکمران آج کشمیر کی لڑائی سری نگر میں لڑ لیں ورنہ یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہمارے بہتے دریا کشمیر سے آتے ہیں اور اگر خدا نخواستہ کشمیر پر انڈیا کا قبضہ کامیاب ہو گیا تو پاکستان صحرا بن جائے گا اور پینے کیلیے پانی بھی نہیں ملے گا اور زرعی اور تجارتی معیشت تباہ ہو جائے گی۔سرائے مغل پریس کلب کے زیر اہتمام بلائے گئے احتجاج اجلاس سے خطاب کرتے صحافیوں صدر کرامت علی وٹو،رمضان ناز،رانا انتظار اسلام،حکیم بوٹا،چوہدری رفاقت،رانا سجاد،وسیم میو اور دیگر نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر ہمارا خاموش رہنا قومی جرم ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ملک کی فوج،قوم کے جزبے اور کشمیریوں کی بے مثال اور طویل جدوجہداور نوجوانوں کے جوان جزبوں پر اعتماد کریں انشا ء اللہ ملک بھر کے کروڑوں نوجوان اپنے مظلوم کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی حفاظت کرنے کیلیے اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم سے مظلوم کشمیریوں پر ہندوستان کے مظالم کو اجاگر کرکے قلمی جہاد کریں گے۔پاک تحفظ فاونڈیشن پنجاب کے رہنما رانا غلام نبی نے کہا کہ ہماری تنظیم کے ممبران کراچی سے لے کر چترال تک کشمیر کی جدو جہد آزادی میں ہراول دستہ ثابت ہونگے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker