پاکستانتازہ ترین

حکومت کا اورنج ٹرین چلانے کا فیصلہ، 25 اکتوبر کی تاریخ دیدی

لاہور(پاک نیوز) صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 اکتوبر کو میٹرو اورنج ٹرین کو عوام کے لیے چلا دیا جائے گا۔ٹرین کے پہلے سفر کا آغاز ڈیرہ گجراں سے ہوگا۔ یکم اکتوبر تک اورنج ٹرین کو چلانے کے سٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو گی۔ اورنج ٹرین کے تین ماہ کا ٹیسٹ رن مکمل کیا جا چکا ہے۔ 15 ستمبر کو ٹرین کو تعمیراتی کام کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔عثمان بزدار نے اس موقع پر بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے۔ اسے جلد چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مفاد عامہ کے ہر منصوبے پر کام جاری رہے گا۔ سابق حکومت نے اپنے دور میں مفاد عامہ کے کئی منصوبوں پر کام روکا۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت پر بھی 10 برس کوئی کام نہیں ہوا۔ ہم نے اس منصوبے پر کام شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker