تازہ ترینعلاقائی

جمبر: سیوریج کاناقص انتظام،انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جمبرکی گلیاں تالاب کامنظر پیش کرنےلگیں۔

جمبر(نامہ نگار)جمبر مین ملتان روڈ سے لے کر اندرون شہر ہر گلی بازار سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے جوہڑ بن گئے۔ ہائی سکول سے لیکر اندرون جمبر بھی تمام گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہوگیا۔ گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں بازاروں میں نکل آیا۔ گندا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے تعفن اور موذی وبائیں جنم لینے لگیں۔جمبرکی عوام کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ یاد رہے جب بارش ہوجائے تو جمبر ملتان روڈ (موٹروے) کرمانوالی مارکیٹ کے قریب اتنا پانی کھڑا ہواجاتا ہے کہ وہ دریا کا منظر پیش کرتا ہے۔ کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلا ک رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker