پاکستانتازہ ترین

کے پی کے حکومت کا خواتین ارکان اسمبلی کےویب سائٹ سے نمبر ہٹانے کا فیصلہ

kpk assemblyپشاور(نامہ نگار) پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے اسمبلی کی ویب سائٹ سے خواتین اراکین کے موبائل نمبرز اور تصاویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خواتین ارکان اسمبلی کو غلط نمبروں کالز کرکے تنگ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے فون نمبر ویب سائٹ سے ہٹائے جارہے ہیں، خواتین ارکان کےموبائل نمبر ہٹائے جانے کی وجہ سیکورٹی رسک بھی بتائی جارہی ہے۔ رپوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان کی تصاویر اور دیگر تفصیلات بھی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹائی جا رہی ہیں ،اب صرف ان کا نام ویب سائٹ پر موجود ہوگا تا کہ غیر متعلقہ افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان تصاویر کا غلط استعمال نہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں  گلگت:الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker