پاکستانتازہ ترین

16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید نے 16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائےگا، اس منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا، ایم ایل ون سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں، تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں اور بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker