تازہ ترینعلاقائی

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست

مانچسٹر(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جوئے روٹ الیون نے گرین شرٹس سے فتح چھین لی۔ سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 137رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ اور محمد عباس وکٹ پر موجود تھے۔یاسر شاہ نے دن کی ابتدا میں جارحانہ انداز اپنایا اور محض 9 گیندوں پر 21 رنز بٹورنے کے بعد اسٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے، یاسر شاہ 33رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔اس کے بعد انگلینڈ کو پاکستان کی اننگز کے اختتام کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور جوفرا آرچر نے نسیم شاہ کی وکٹ لے کر پاکستان کی اننگز کا 169رنز پر خاتمہ کردیا۔اس طرح جوئے روٹے الیون کو فتح کے لیے 278 کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کو پہلا 22 کے سکور پر اٹھانا پڑا، برنز 10 رنز بنا کر چلتے بنے، اسی دوران سبلی اور جوئے روٹ نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ 86 رنز پر سبلی 36 رنز بنا کر چلتے بنے، جوئے روٹ کی اننگز 42 رنز تک محدود رہی۔ 117 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر اور آل راؤنڈر کرس ووکس نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے ، جوز بٹلر کی اننگز 75 رنز پر ختم ہوئی، یاسر شاہ نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔ ووکس اور بٹلر کے درمیان 139 سکور کی پارٹنر شپ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کرس ووکس 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم کی طرف سے یاسر شاہ نے 4 جبکہ شاہین آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker