
کوئٹہ(پاک نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں نافذ ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 اگست تک نافذ کیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن واپس لینے کے بعد صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا۔بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کل سے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹس، اسٹورز پر عائد ہونے والے اوقات کار کو ختم کردیا گیا جس کے بعد انہیں رات گئے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔