تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حقیقی بیٹے اور اسکی بیوی نے بوڑھے باپ کو مارمار ادھ موا کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔حقیقی بیٹے اور اسکی بیوی نے بوڑھے باپ کو مار مار ادھ موا کر دیا۔نا خلف بیٹے نے باپ کے مکان پر ناجائز قبضہ کر لیامنع کرنے پر حملہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی بوڑھے باپ محمد منشا پر اسکے حقیقی بیٹے اخلاق، اسکی بیوی نسیم بی بی اور دو کس نامعلوم نے چھریوں اور ڈنڈوں سے حمکہ کرکے مار مار ادھ موا کر دیا۔وجہ عناد یہ تھی کہ بیٹے نے باپ کے مکان پر قبضہ کرنا شروع کر دیا جسے باپ نے منع کیا تو بیٹے نے باپ پر حملہ کر دیا۔زخمی باپ جب تحریری درخواست لیکرتھانہ سٹی انصاف مانگنے گیا تو الٹا باپ کے خلاف بیٹے کی جھوٹی درخواست پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ باپ نے نا خلف بیٹے اخلاق کو بوجہ بد کرداری و نافرمانی جائداد منقولہ و غیر منقولہ سے پہلے ہی عاق کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker