بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا

واشنگٹن (ڈیسک نیوز) امریکی سرکردگی میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان تعلقات بحالی تاریخی پیش رفت ہے جبکہ اسرائیلی صدر ریون ریولین نے شہزادہ محمد بن زید کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی۔ مصر نے خوش آمدید کہا لیکن فلسطینی رہنماؤں نے معاہدے کو مسترد کردیا۔ فلسطینی اٹھارٹی نے احتجاجاً اپناسفیرابو ظہبی سے واپس بلا لیا ہے۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہو گیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طے پانے اور تعلقات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے کہاکہ معاہدے کے تحت صیہونی ریاست مزید فلسطینی علاقوں میں توسیع نہیں کرے گی۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے مزید کہاکہ معاہدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی اور توانائی کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تعاون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker