تازہ ترینعلاقائی

جمبر:بارش کے بعد جمبر ملتان روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں

جمبر(نامہ نگار)جمبر میں بارش،تمام گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ مین ملتان روڈ جمبر(موٹروے) عرصہ دراز سے بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونا معمول بن گیا ہے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں روڈ گھنٹوں بلاک رہتا ہے۔ کرمانوالی مارکیٹ کے یو ٹرن پر بارش کا پانی جمع ہونے کے بعد گاڑیوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہیں مارکیٹ میں تمام کاروباری نظام بند ہو جاتے ہیں جمبر کی عوام کا کہنا ہے کہ پہلے کوئی مسئلہ ہوتا تو ہم روڈ بلاک کرتے تھے اب روڈ پہلے ہی بلاک ہوتا ہے ۔ بارشوں کا پانی کئی کئی دن‌جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے بیماریوں کے پھلنے کا خدشہ ہے۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے اس مسئلے پر نظر ثانی کی جاۓ اور جلد از جلد پانی کی نکاسی کا انتظام کروایا جاۓ۔ ذرائع کے مطابق معلوم ہوا تھا کہ جمبر میں گندے نالے اور سروس روڑ کی منظوری ہوگئی ہے مگر ابھی تک ٹینڈر نہیں پاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  مادروطن کے جانثار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker