تازہ ترینعلاقائی

بارش کے بعدپتوکی کے گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے

پتوکی (تحصیل رپورٹر)بارش کے بعد شہر ڈوب گیا،ہتوکی کے گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی میں بارش کے بعد گلیاں بازار پانی میں ڈوب گئے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ راستے مکمل بند ہوگئے، آمدورفت کا نظام مفلوج لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوگیا۔ چونیاں روڈ،علامہ اقبال روڈ،ہلہ روڈ، میگا روڈ۔ واں آدھن روڈ، نشاط روڈ، ریلوے روڈ، مین مارکیٹ روڈ دربار روڈ بلال کالونی ناروکی ٹھٹہ، آصف کالونی توحید ٹاؤن گلشن سبحان دین کالونی فیصل کالونی جس طرف نگاہ ڈالو آپ کو پانی ہی نظر آئے گا۔ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے تاجروں اور شہریوں کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور گلیوں اور بازاروں سے پانی نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:معیشت کا جنازہ، اخلاقی پستی ،سیاسی ناکامی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کاجشن منانے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں: عبدالرحمن عزیز

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker