پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار ہوگیا

اسلام آباد(پاک نیوز) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی نئے اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوں گی۔ جبکہ حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہیں۔ دونوں جماعتیں جب تک تحفظات دور نہیں کرتیں، اپنی اپوزیشن کریں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔ میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

Back to top button