تازہ ترینعلاقائی

دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے تعمیرپر80 کروڑروپے خرچ کیے جا رہے ہیں،ڈی سی او

downloadڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ڈی سی او افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے تعمیراتی منصوبے پر 80 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں منصوبہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیاجائے گا . دوسرا تعلیمی سیشن مارچ میں شروع ہو گا جس کیلئے تحریری ٹیسٹ کی مارکنگ کی جا رہی ہے جلد ہی پاس شدہ طلباؤطالبات کی لسٹ آویزاں کر دی جائے گی بعد ازاں انٹر ویو کے ذریعے 200 طلباؤطالبات کو کلاس ششم کے دوسرے تعلیمی سیشن کیلئے منتخب کیا جائے گا . انہوں نے یہ بات دانش سکول کے معائنہ کے دوران بتائی . اس موقع پر بوائز و گرلز ونگ کے پرنسپلز کرنل (ر) افتخار احمد اور شبنم حسیب کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے. ڈی سی او نے بتایاکہ100 ایکڑ رقبہ پر جدید طرز کا بورڈنگ دانش سکول تعمیر کیا جار ہاہے جس میں طلباؤطالبات کو تعلیمی و رہائشی سہولیات کے علاوہ کھیل ، علاج معالجہ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں پرنسپلز ، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے رہائش گاہیں اور کوارٹرز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں . انہوں نے بتایاکہ دانش سکول کا 50 ایکڑ رقبہ کاشتکاری کیلئے لیز پر دیا جائے گا جس کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں .

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے سرکاری ریکارڈ چوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker