پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمن ،شہبازشریف ملاقات ،اپوزیشن جماعتوں کومتحد کرنے پراتفاق

اسلام آباد(پاک نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کا حکومت کیخلاف تحریک میں مشترکہ لائحہ عمل لانےاور اپوزیشن جماعتوں کومتحد کرنے پراتفاق کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا، ن لیگ کے وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق شامل ہیں۔   دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  کی ،  اپوزیشن   لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ  آج سے چند روز قبل مولانا کو فون کیا اور بتایا میں اسلام آباد آرہا ہوں ۔ آپ سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کرنی ہے۔ مولانا نے اپنی بات بھی تفصیل سے کی اور ہماری بات بھی سنی ۔ آج ہماری بڑی حوصلہ افزاء مشاورت ہوئی ہے ۔ پارلیمان کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کیا جائے گا۔ آئندہ کی حکمت علمی اور ٹھوس مشاورت ہو گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا اے پی سی اور رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا، اے پی سی میں تمام جماعتیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کیا چینی، گندم، ادویات کا بحران ہمارے زمانے میں ہوا ؟ تیل کی قیمتیں دنیا میں زمین پر، پاکستان میں آسمان پر چلی گئیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے  کہا کہ ان حالات میں انہوں نے جو رابطے کا آغاز کیا اس کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں ،اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا ایک اجلاس بلا چکے ہیں ،میر حاصل بزنجو کی موت کی وجہ سے کچھ دن وہ موخر ہوا ہے ،  کوشش کریں گے مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی کی طرف آگے جائیں  ۔ انہوں نے کہا کہ   آج بڑے اچھے انداز کیساتھ گفتگو ہوئی ہے ، اپوزیشن کی تقسیم اس حالات میں پاکستان اور عوام کیلئے مفید نہیں ہو گا ، بہتر یہ ہو گا کہ آپس کئے اختلافات کو دور کریں اور حکومت کیخلاف تحریک میں مشترکہ لائحہ عمل بنایئں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker