تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سید مودودی کے افکار نےدنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو متاثر کیا ،راؤاختر علی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ؓبھائی پھیرو۔جماعت اسلامی کے بانی سید مودودی کے افکار نے پاکستان سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں میں دین کے غلبے کی جدوجہد کے جزبے کو فروغ دیا۔ جماعت اسلامی کے 80 ویں یوم تاسیس پر ایک تقریب سے خطاب۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور پروفیسر راؤ اختر علی،سابق امیر عثمان غنی،جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر،کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان،معروف شاعر ونعت خواں میاں جمیل احمد،بزرگ رہنما ڈاکٹر شفقت علی اور جے آئی یوتھ ضلع قصور کے سابق صدر حافظ محمد احمد نے جماعت اسلامی کے 80 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے کیا۔معروف دینی سکالر پروفیسر راو اختر علی نے کہا کہ آج سے 80 سال قبل صرف 75 آدمیوں سے شروع ہونے والا قافلہ اب اربوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑ کن بن چکا ہے۔سید مودودی کے افکار نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو متاثر کیا اور عالم کفر کے مقابلے میں دنیا بھر میں اسلامی تحریکیں اقامت دین کے غلبے کیلیے آئینی اور قانونی طریقے سے جدو جہد کر رہی ہیں اور یہ تحریک پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔سابق امیر ضلع جماعت اسلامی عثمان غنی نے کہا کہ انشا ء اللہ آئندہ صدی میں اسلام پوردنیا میں غالب آئے گا اور کفر کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔یوتھ رہنماحافظ محمد احمد نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مولانا سید مودودی کی کتابوں کا مطالعہ کریں تاکہ انکے اندر اسلام کی انقلابی روح بیدار ہو سکے۔جے آئی کان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کہا سید مودودی کے تربیت یافتہ لوگوں نے پاکستان کیلیے بیش بہا قربانیاں دیں۔بنگلہ دیش میں آج بھی پاکستان سے محبت کرنے کی پاداش میں جماعت اسلامی کے لوگوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔جنگ افغانستان میں سید مودودی کے شاگردوں قاضی حسین احمد اور حکمت یار گلبدین کی قیادت میں لاکھوں لوگوں نے جام شہادت نوش کیا اور روس کو شکست فاش دی۔کشمیر کے اندر سیاسی محاذ پر سید علی گیلانی اور عسکری محاذ پر سید صلاح الدین اور برہان وانی کی قیادت میں گزشتہ سالہا سال سے نوجوان قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ضلعی جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ دنیا بھر میں سید مودودی کے سیاسی اسلام کے غلبہ کے لیے اسلامی تحریکیں جدو جہد کر رہی ہیں۔ترکی میں طیب اردگان نے اسلامی انقلاب برپا کیا۔ اخوان المسلمین نے فلسطین میں بیش بہا قربانیوں کے ریکارڈ قائم کیے۔انشا ء اللہ اسلام کے غالب کرنے کے سید مودودی کے نظریہ پر عمل کرکے ایک دن کشمیر بھی آزاد ہوگا،فلسطین بھی آزاد ہو گا اور دنیا بھر میں سلام غالب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی آیندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بھرپور قوت بن کر ابھرے گی۔ یوم تاسیس کے موقع پر جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور بزرگ رہنما ڈاکٹر شفقت علی نے آخر میں دنیا بھر میں غلبہ دین کیلیے جدوجہد کرنے والوں کیلیے استقامت کی دعا کی اور اس دوران فوت ہونے والے شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی کی دعا کروائی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان خطےکے تمام ملکوں سے مضبوط تعلق رکھنے کا عزم رکھتا ہے، نوازشریف کا کانفرنس سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker