پاکستانتازہ ترین

کورونا وائرس:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 445 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 445 نئے کیسز اور چھ اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ اعداد وشمارجاری کر دیئے،جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 445 نئے کیسز اور6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 اور اموات کی تعداد 6274 ہوگئی ہے ساتھ ہی ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 803 تک رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button