تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:فراڈ اور ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم۔

پھولنگر(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔فراڈ اور ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات میں مدکے دھاریوال کا عبداللطیف اپنے بھائی شہباز خاں کے ہمراہ ہونڈا 125 بغیر نمبر پر سوار ہوکر واپس گھر جا رہے تھے کہ جب وہ دیناناتھ کے قریب سڑک پر پہنچے تو تین نقاب پوش مسلح نامعلوم ڈاکووں نے انہیں روک لیا اور گن پوائینٹ پر سات ہزار نقدی،قیمتی موبائیل اور لاکھوں کی موٹر سائکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔تھانہ بھائی پھیرو صدر میں مقدمہ درج۔فراڈ کی دوسری واردات میں جمبر کلاں کے قریب واقع زرعی ادویات کی فیکٹری سائبان لمیٹد سے دیپالپور کے غلام شبیر نے بائس لاکھ روپے کی ادویات لیکر روپے واپس کرنے سے انکار کر دیا۔مل کے ایڈمن محمد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیے :

3 Comments

Back to top button