تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کو بھی گرفت میں لایا جائے گا،ڈی سی او

downloadاوکاڑہ (محمد مظہررشید)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع میں بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے ایف آئی اے اور سپیشل برانچ کی ٹیمیں بجلی چوروں کی نشاندہی کریں گی اور بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کو بھی گرفت میں لایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے DCOآفس میں منعقدہ لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی او سی بلال فیروز جوئیہ، اے سی صاحبان ، ڈی ایس پی ، ایکسیئن واپڈا ، ٹی ایم او، ممبر کسان اتحاد طارق ریاض اور دیگرمتعلقہ افسران سے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ واپڈا افسران بجلی چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپے ماریں ۔ انھوں نے ایکسیئن واپڈا کو ہدایت کی بجلی چوروں کے خلاف درج مقدمات کی بھرپور پیروی کی جائے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی سیف اللہ ڈوگر نے واپڈا افسران کوہدایت کی کہ عوام کی طرف سے اوور بلنگ کی شکایت دور کی جائے انھوں نے کہا کہ بجلی چور رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے*

یہ بھی پڑھیں  رحیم یا رخان:10مسلح افراد نے اسلح کی نوک پر کار نقدی اور موبائل فون چھین لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker