
بھائی پھیرو(نامہ نگار)نا معلوم افراد نے گلے میں پھندا ڈالکر مل مزدور کو قتل کر دیا۔نہر کے کنارے پڑی آٹھ ماہ کی بچی کی لاش بر آمد۔تفصیلات کے مطابق نواحی مل پیرا ڈائز مل میں کام کرنے والے مزدور امان اللہ کو گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرومحمد اسلم بھٹی فورن موقع پر پہنچے اور لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔دوسرے واقع میں تھانہ سٹی کے علاقے میں پرناواں کے نزدیک راجباہ نیاز بیگ کے کنارے پڑی ایک آٹھ سالہ نامعلوم بچی کی لاش ملی ہے اطلاع پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔